برطانیہ کی سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کی ذاتی اشیاء کوآئندہ سال 15 اپریل کونیلام کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 1979 سے 1990 تک وزیراعظم رہنے والی مارگریٹ تھیچر کی ذاتی اشیاء جن میں لیڈیز بیگز اور جیولری شامل ہیں،کو آئندہ سال 15 اپریل کونیلام کیا جائے
گا جبکہ تمام اشیا نیلام گھرپہنچا دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارگریٹ تھیچر کی150 اشیاء نیلام کی جائیں گی جب کہ دیگر 200 اشیاء آن لائن نیلام کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والی اشیا میں وزارت عظمٰی کے ادوار میں استعمال ہونے والی اشیاء ملبوسات، زیورات، سوٹ، لیڈیز بیگز اور شادی کا لباس بھی شامل ہے ۔